Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے، عارف علوی

شائع 20 مئ 2020 02:56pm
فائل فوٹو

صدرعارف علوی کہتے ہیں پاکستان افغانستان میں امن کا خواہان ہے،افغانستان کیساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں،کورونا سے بچاﺅ کیلئے احتیاطی تدابیر پرعمل کرنا ہے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب میں اپنے خطاب میں صدرمملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ افغانستان کیساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں،پاکستان کورونا میں اپنے افغان بھائیوں وہی سلوک کرے گا،جواپنے شہریوں کیساتھ برتائو کریگا۔

صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ  افغانستان میں امن سے افغان مہاجرین اپنے گھروں کو واپس لوٹیں گے،ترکی اور پاکستان نے دل کھول کر اپنے مہاجر بھائیوں کی مدد کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے ساتھ مستقبل میں اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔

اس موقعے پر انہوں نے کورونا سے متعلق بھی اظہار خیال کیا اور کہاکہ  کورونا کی صورت میں سماجی فاصلہ برقراررکھنا چاہئے،منہ کوہاتھ لگانے سے گریز کرنا چاہئے ،کورونا سے بچاﺅ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہے۔

اس موقع پرخاتون اول بیگم ثمینہ علوی ،وفاقی وزیرسیفران صاحبزادہ محبوب سلطان ،ایم ڈی بیت المال عون عباس،ترک سفیرمصطفی یرداکل اورافغانستان کے سفیربھی موجود تھے۔